ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فوٹو : کرک انفو
کولکتہ : ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، سنجو سیمسن کا ون مین شو کام کر گیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا دے کر بھی اس کا دفاع نہیں کر سکی.
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 کے گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔
اس میچ کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ 4مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے جب کہ 5 مارچ کو بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
Comments are closed.