ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے سپر8 مہم شروع کرے گا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے سپر8 مہم شروع کرے گا،پاکستان، نیوزی لینڈ میچ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کےلیے نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا، بارش آج کے میچ کو متاثر کریں سکتی ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔

سپر ایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری طرف آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے آخری میچ عمان کی ٹیم کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام کیا.

Comments are closed.