ٹی20 ورلڈ کپ،امریکہ کیخلاف آج کی میچ میں پلئینگ الیون؟

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ،امریکہ کیخلاف آج کی میچ میں پلئینگ الیون؟ میں کون جگہ بنا پائے گا، بنچرز کے تجسس میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کے خلاف پاکستان کا میچ بحال ہونے کے بعد پاک بھارت شائقین کرکٹ کی دلچسپیاں بھی بڑھ گئی ہیں.

ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا سے مقابلہ آج ہوگا، پلیئرز کی توجہ ناتجربہ کار حریف سے گزشتہ ٹورنامنٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ آج سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں امریکا کے خلاف کھیلے گی،پہلے مقابلے میں اس نے نیدرلینڈز کو مات دی تھی۔

پہلے میچ میں ڈچ سائیڈ کی جانب سے بھرپور فائٹ نے ایک موقع پر ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی تھی مگر سیکنڈ لاسٹ اوور میں فہیم اشرف نے ریسکیو کرتے ہوئے فنش لائن عبور کرا دی۔

دوسری طرف امریکا نے بھی اپنے پہلے میچ میں بھارت کو پریشان کیا،البتہ سوریا کمار یادیو نے میزبان ٹیم پر منڈلاتے خطرات ٹال دیے تھے۔

دو سال پہلے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جو بعد میں پہلے راؤنڈ سے ہی اخراج کی وجہ بن گئی تھی، اس لیے اب گرین شرٹس حریف کے خلاف کسی بھی قسم کی سہل پسندی سے اجتناب کرتے ہوئے حساب چکتا کرنے کی کوشش کریں گے۔

کھلاڑیوں کی نگاہیں صرف گزشتہ ٹورنامنٹ میں ناکامی کا بدلہ لینے پر ہی مرکوز نہیں ہوں گی بلکہ 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے گروپ میں پوزیشن کو بہتر بنانا اولین مقصد ہوگا۔

کولمبو میں بارش پاکستانی مہم پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے،گرین شرٹس کو اسے مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی، ڈی ایل میتھڈ پر فیصلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیزرفتاری سے رنز بنانا ہوں گے، ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانا پڑے گا۔

Comments are closed.