ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

46 / 100

فوٹو: آئی سی سی

دبئی ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی جب کہ انگلینڈ نے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو 6وکٹوں سے ہرادیا۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھلایا ، تاہم جنوبی افریقہ کے بیٹرز جدوجہد کرتے نظر آئے،ایڈن مارکرام 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسین 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ٹیل اینڈر کگیسو ربادا نے 20 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو 118 کے ٹوٹل تک پہنچایا،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے چھوٹا ہدف پورا کرنے کیلئے بھی آخری اوور تک کا انتظار کیا اور119 رنز کا ہدف اس نے آخری اوور میں حاصل کیا،
اسٹیو اسمتھ کے 35 اور اختتامی لمحات میں مارکس اسٹوئنس کے 24 نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرک نورکیا نے 2 آؤٹ کیے، جبکہ کگیسو راباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ لیں،یو ں آسٹریلیا نے فتح سے ورلڈ کپ کاآغاز کیا۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بھی دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ شروعات کیں۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی،لیکن انگلینڈ کے بولرز نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی ایک نہ چلنے دی اور کرس گیل 13 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے کم اسکور پر آوٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید  نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

انگلینڈ نے 56 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں جوز بٹلر نے 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے 2 جبکہ روی رامپال نے ایک ولٹ لی۔

Comments are closed.