ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، یونس خان
فوٹو: فائل
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے ٹی ٹوئنی سیریز کو آسان نہیں لینا چایئے بلکہ سیریز جیتنے کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
بیٹنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میں ٹیم اچھا کھیلی اور ٹی ٹونٹی کے لیے اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے اور مورال بھی بلند ہے۔
انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں میں تسلسل نہیں ہے جو کہ پریشان کن ہے، خاص طور پر اوپنرز اس طرح نہیں کھیل رہے جس طرح توقع تھی تاہم
عمران بٹ اور عابد علی کو اسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ایک دو سیریز کے بعد ڈراپ نہیں کر دینا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھی ہوم سیریز جیتی، ہم سب کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو اس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع ملتا ہے۔
یونس خان نے کہا ابھی اچھا وقت ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کی تیکنیک پر کام کیا جا سکے، میں نے پی سی بی سے خود درخواست کی ہے کہ کراچی سینٹر میں سہولیات دی جائیں تاکہ وہاں بیٹسمینوں پر کام کرسکوں۔
قومی بیٹنگ کوچ نے کہا نے کہ مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ ہمارا لوئر آرڈر اچھا پرفارم کرے لوئر آرڈر نے اچھا کھیلاہم کھلاڑیوں کو بہت متحرک اور بیک کرتے ہیں، عمران بٹ ایک سسٹم سے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر عابد علی، شان مسعود اور امام الحق اچھا نہیں کھیلتے تو میڈیا کو انہیں اسپورٹ کرنا ہے، ہمارے دور میں سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ نہیں تھا اب کھلاڑیوں کو میڈیا کی جانب سے اسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔
سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسد شفیق واپس آئیں ان کی کرکٹ باقی ہے، کھلاڑی بنانے اور ان کی تیکنیک بہتر بنانے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بڑا کردار ہے، جو کھلاڑی اچھا نہیں کر رہے ان پر کام کرنا ہو گا۔
Comments are closed.