ٹیلر سوئفٹ کا اپنے عملے کو 197 ملین ڈالرز کا بونس ،گلوکارہ کی سخاوت کے چرچے
فائل:فوٹو
نیویارک:امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی مشہور ’ایرس ٹور‘ کے دوران عملے کو 197 ملین ڈالر کے بونس دے کر اپنی سخاوت کا ثبوت پیش کردیا جس کی وجہ سے ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بڑی رقم ٹرک ڈرائیورز، کیٹررز، انسٹرومنٹ ٹیکنیشنز، لائٹنگ اور ساوٴنڈ ٹیم، پروڈکشن عملہ، سیکورٹی، ڈانسرز، کوریوگرافرز، ہئیر اور میک اپ ٹیم اور دیگر عملے کے درمیان تقسیم کی گئی۔
ایرس ٹور کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیلر کے 10,168,008 مداحوں نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور اس نے 2.07 بلین ڈالر کے ٹکٹس فروخت کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔
دی نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی میوزک ٹور ہے، جس نے کسی بھی پچھلے کنسرٹ ٹور کی دْگنی آمدنی کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے آخری شو کے موقع پر وینکوور کے ’بی سی پلیس اسٹیڈیم‘ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔ یہ سب سے زیادہ پْرجوش، مشکل، اور زبردست تجربہ تھا۔‘
معروف گلوکارہ نے مزید کہا ’آپ سب نے میرے زندگی کے سب سے سنسنی خیز دور کا حصہ بن کر اسے یادگار بنا دیا۔
Comments are closed.