ٹیسٹ کرکٹرز کی رینکنگ جاری،نعمان علی تیسرے شاہین شاہ 24ویں نمبر پر

ٹیسٹ کرکٹرز کی رینکنگ جاری،نعمان علی تیسرے شاہین شاہ 24ویں نمبر پر

فوٹو : فائل

 دبئی : آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹرز کی رینکنگ جاری،نعمان علی تیسرے شاہین شاہ 24ویں نمبر پرہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری  ہے جس میں ٹیسٹ بولرز اور بیٹرز کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی کے باعث 2 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے،جب شاہین شاہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔

بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن نے 3 درجے ترقی کے بعد ساتواں نمبر حاصل کیا، جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کرس 6 درجے بہتری کے ساتھ 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 24 ویں نمبر پر ہیں، محمد عباس 28 ویں جبکہ ساجد خان 29 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پرانگلینڈ کے جوش ٹونگ نے 13 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک نے 3 درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Comments are closed.