ٹوکیو او لمپک میں پاکستان کا سفر تمام، ارشد ندیم بھی ہار گئے
فوٹو: اسکرین گریب ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ
ٹوکیو( ویب ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی واحد امیدارشد ندیم بھی جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ہار گئے اور یہ میڈیا بھارتی کھلاڑی نے جیت لیا۔
جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم فائنل مرحلے میں 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور ان کی چوتھی پوزیشن رہی، اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس میں سے کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکا۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس نے 3 ،3 بار نیزہ پھینکا جس کے بعد آخری کے چار ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور پھر ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ، 3 باری کا مقابلہ ہوا جس میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔
Comments are closed.