ٹریننگ سیشن میں شاہنواز دھانی کرسیاں صاف کررہاہے، ویڈیو وائرل

57 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور( سپورٹس ڈیسک) شاہنواز دھانی پاکستان کرکٹ کاایک اچھوتا کردار ہے، ٹریننگ سیشن میں شاہنواز دھانی کرسیاں صاف کررہاہے، ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شاہنواز دھانی جو کہ پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز کے بولر میں ٹریننگ سیشن کے دوران انھیں جونہی وقت ملا وہ کپڑا لے کر گراونڈ میں رکھی گئی کرسیاں صاف کرنے لگ گئے۔

پی ایس ایل 7 کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے ملتان سلطانز نے قذافی اسٹیڈیم میں ایک روز قبل ٹریننگ سیشن کیا اس دوران ہی شاہنواز دھانی نے ہی یہ فریضہ بھی انجام دیا

https://twitter.com/aqibali22495206/status/1491365465817370624?t=pUtTKUR2xRNWgEy8CLplcA&s=19

 

ٹریننگ سیشن کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر شاہنواز دھانی نے کرسیاں صاف کیں اس دوران ان کے کسی کھلاڑی دوست نے کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو بنا لی۔

بعد میں صہیب مقصود نے شاہنواز دھانی کی کرسیاں صاف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے جو کہ بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ شاہنواز دھانی کی تعریفیں کررہے ہیں۔

Comments are closed.