ٹرمپ کی ایران کو یکطرفہ دھمکیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، البرادعی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو یکطرفہ دھمکیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، البرادعی کا یہ بیان سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ تھے.
اس حوالے سے محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کی دھمکیاں ایسے ہی ہیں جیسے عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں۔
اپنے بیان میں البرادعی نے کہا کہ یکطرفہ دھمکیاں ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح یا موجود خطرہ نظر نہیں آرہا اور یہ صورتحال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پرحملوں کی دھمکیاں عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں، ایسا ہی عراق کیخلاف غیر اخلاقی اور غیرقانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانی زندگی اور علاقائی تباہی مسئلہ ہی نہیں سمجھا جا رہا، ہم کبھی سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ چند روز کے دوران کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی بحری بیڑہ تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ یہی ٹرمپ یورپین ممالک کا سخت ردعمل آتا دیکھ کر گرین لینڈ پر حملے سے باز آگئے ہیں۔
Comments are closed.