ٹرمپ کا گرین لینڈ لینے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور،وینیزویلا سے تیل منتقلی کا فیصلہ

فوٹو : فائل

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرین لینڈ لینے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور،وینیزویلا سے تیل منتقلی کا فیصلہ سامنے آیا، سوشل میڈیا پر بیان امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

گرین لینڈ حاصل کرنے کے آپشنز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نےغور شروع کردیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے، سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم نیٹو لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود صدر ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے بےچین ہیں.

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک بیان میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ یہ تیل امریکہ میں مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو وہ خود کنٹرول کریں گے اور اسے امریکی اور وینزویلا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر کام شروع کریں اور تیل کو امریکی بندرگاہوں پر پہنچایا جائے۔

Comments are closed.