وزن کم کرنے کے لیے برطانیہ میں انجکشن متعارف کرادیاگیا
فائل:فوٹو
لندن:وزن کم کرنے کے لیے برطانیہ میں نئی دوا متعارف کرائی گئی ہے، دوا بنانے والی کمپنی نووو نارڈسک نے انجکشن کی شکل میں ’ویگووی‘ کو صارفین کے لیے پیش کیا ہے۔
یورپ میں ایک ماہ کے دوران مذکورہ دوا کو دوسری بار متعارف کرایا گیا ہے تاکہ خطے میں یہ مناسب طور پر دوستیاب ہوسکے، شروع میں ہی دوا کی طلب میں اضافے کے باعث کمپنی اس کی طلب کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔
ڈینش کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے میں ایک بار لگائے جانے والے یہ انجکشن برطانیہ میں دستیاب ہیں مگر انھیں ابھی محدود طور پر لانچ کیا گیا ہے۔
مذکورہ دوا کی زیادہ طلب اور نووو کی جانب سے بنائی جانے والے ذیابیطس کی دوا ’اوزیمپک‘ کی وجہ سے کمپنی کے شیئر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
ویگووی اب تک امریکا، ناروے، ڈنمارک اور جرمنی میں متعارف کرائی جاچکی ہے، ورزش اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ساتھ ویگوی کو استعمال کرنے سے مریضوں کے جسمانی وزن میں تقریباً 15 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔
امریکا میں ویگووی کی مانگ کو پورا کرنا نووو کے لیے کافی مشکل ہوگیا ہے جس کہ وجہ سے یورپی خطے میں اسے لانچ کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
کمپنی نے دوا کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، کمپنی کے سی ای او کے مطابق دوا کی وافر مقدار میں دستیابی میں ابھی کمپنی کو مزید کچھ سال درکار ہیں۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ، ’ہماری نگالیں پور طرح سے ویگووی کی طلب پر ہیں، ریگولیٹرز اور فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں، موٹاپے میں مبتلا لوگوں کو علاج تک رسائی دینے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔
Comments are closed.