ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم ایک بار پھر بھارت سے ہار گئی، کپتان کے غلط فیصلے
فوٹو : کرک انفو
کولمبو : ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم ایک بار پھر بھارت سے ہار گئی، کپتان کے غلط فیصلے، بیٹرز فیل ہو گئے، 6 اوورز میں 38 رنز 4 کھلاڑی آوٹ ہو ئے تھے، باقی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 61 رنز کے بڑے مارجن سے ایک اور شکست گلے میں ڈال دی.
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کی بجائے بھارت کو بیٹنگ دی، پہلے اوور میں ابھی شیک کی وکٹ ملنے کے باوجود دباؤ برقرار نہ رکھ سکے دوسرے اوور میں شاہین شاہ نے 15 رنز دے دئیے.
بھارتی ٹیم کےاعصاب پہ سوار عثمان طارق کو 10 اوورز کے بعد اس وقت باولنگ دی جب ان کے اوپنر ایشان کشن ٹیم کا سکور سیو پوزیشن میں لے جا چکے تھے آج بھارت کیخلاف یو اے ای میں 4 وکٹیں لینے والے فہیم اشرف سے باولنگ نہیں کروائی.
میگا کرکٹ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا لیکن گرین شرٹس 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان سلمان علی آغا سمیت ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 34 کے مجموعی اسکور پر صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی طرف سے عثمان خان 44، شاہین شاہ آفریدی 23 رنز ناٹ آؤٹ، شاداب خان 14 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد اور عثمان طارق کھاتہ بھی نہ کھول سکے جبکہ صائم ایوب 6، سلمان علی آغا اور محمد نواز 4، 4 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔
بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمرا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل نے 2، 2 جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
میچ کے 15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ شیوک ڈوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا.
Comments are closed.