ورلڈکپ 2023، 35 کمنٹیٹرز کے بعد میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا گیا

53 / 100

فوٹو:فائل

دبئی: ورلڈکپ 2023، 35 کمنٹیٹرز کے بعد میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا گیا، جن میں امپائرز، 16 امپائر اور 4میچ ریفری شامل ہیں،ان میں سے 12 کا تعلق آئی سی سی امپائرز کے ایمریٹس ایلیٹ پینل سے ہے۔

رواں سال بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا میزبان بھارت اپنا پہلا میچ تین دن بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

اعلان کردہ میچ آفیشلز میں کرسٹوفر گفانی (نیوزی لینڈ)، کمار دھرماسینا (سری لنکا)، ماریس ایراسمس (جنوبی افریقہ)، مائیکل گف (انگلینڈ)، نتن مینن (انڈیا)، پال ریفل (آسٹریلیا)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (انگلینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)۔ انگلینڈ، روڈنی ٹکر (آسٹریلیا)، جوئل ولسن (ویسٹ انڈیز)، احسن رضا (پاکستان)، اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک (جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔

ورلڈکپ کے دوران جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائی کرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل

، ایڈم گلکرسٹ آسٹریلیا، اطہر علی خان بنگلہ دیشبازیدخان پاکستان، برائن مرگاٹروڈ نیدرلینڈز، ڈیل سٹین جنوبی افریقہ، ڈینی موریسن نیوزی لینڈ، ڈرک نینس ڈچ، ایون مورگن انگلینڈ، گریم اسمتھ جنوبی افریقہ، ہرشا بھوگلے انڈیا، ایان بشپ ویسٹ انڈیز
ایان اسمتھ نیوزی لینڈ، کمار سنگاکارا سری لنکا

مارک ہاورڈ آسٹریلیا، مائیکل ایتھرٹن انگلینڈ، مائیکل کلارک آسٹریلیا، مائیکل ہولڈنگ ویسٹ انڈیز، ناصر حسین انگلینڈ، نیل اوبرائن آئرلینڈ، رمیض راجہ پاکستان، روی شاستری انڈیا، سنجے منجریکر انڈیا
شین واٹسن آسٹریلیا، شان پولاک جنوبی افریقہ، سائمن ڈول نیوزی لینڈ، سورو گنگولی انڈیا، سنیل گواسکر انڈیا اور وسیم اکرم پاکستان شامل ہیں. 

Comments are closed.