والد عدنان سمیع بھارتی ،میں پاکستانی ہوں،اذان سمیع خان
لاہور(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی گلو کار اوربھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کے والد نے بھارتی شہریت کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے اذان خان میوزک ڈائریکٹر ہیں ،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو اذان خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے والد بھارتی شہریت اور اس کی حمایت کرنے کی وجہ سے ایک متنازع شخصیت ہیں۔
اذان خان نے کہا میرے والد نے کچھ فیصلے کیے اور بھارت کا انتخاب کیا لیکن مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ان سے سوال کروں کیونکہ وہ میرے والد ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔
اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے والد سے میرا رشتہ دوستوں والا ہے کیونکہ میں اپنی والدہ کے پاس پلا بڑا ہوں۔
فلم ‘سپر اسٹار’کا میوزک ڈائریکٹ کرنے والے اذان خان نے بتایا کہ والد کی طرح میرے بھی بھارت میں متعدد دوست ہیں لیکن مجھ پر تھا کہ میں کہاں کا انتخاب کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ زیبا بختیار کے ساتھ پاکستان میں رہا اور یہی پلا بڑا ہوا ہوں، پاکستان میرا کا گھر ہے اور میں نے یہیں رہنے اور کام کرنے کو پسند کیا ہے۔
یادرہے کہ گلوکار عدنان سمیع نے 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کے ایک بیٹے اذان خان ہیں لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں میں تین سال کے بعد ہی طلاق ہو گئی تھی۔
اس کے بعد عدنان سمیع 2001 میں بھارت منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے 2010 میں بھارتی دوشیزہ سے شادی کی جن سے بھی ان کا ایک بیٹا ہے، عدنان سمیع نے2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی۔
Comments are closed.