واشنگٹن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ
فوٹو : فائل
تہران : واشنگٹن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی گئی.
ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر پہلے بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے لیے ’ایک مکمل اور حتمی حل‘ کے حوالے سے ایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت کی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی صدر کے بیانات توانائی کی قیمتوں کو کم کرنے اور اپنے فوجی منصوبوں کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوششوں کے تناظر میں ہیں۔‘
واضح رہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی اہم تنصیبات پر حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں، تو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی جبکہ مالیاتی منڈیوں میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے ساتھ ہی ثالثی کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا گیا کہ ’جی ہاں، خطے کے ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں.
ہمارا ان سب کے لیے جواب واضح ہے کہ ہم وہ فریق نہیں ہیں جس نے یہ جنگ شروع کی اسی لیے یہ تمام درخواستیں واشنگٹن کو بھیجی جانی چاہئیں۔‘
Comments are closed.