نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی، ملزم وین ڈرائیور گرفتار
چھترپلین( محمد یوسف خان) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹل کی نویں جماعت کی طالبہ جنسی زیادتی کا شکار بچی کا والد زہنی توازن کھو بیٹھا.
واقعات کے مطابق تھانہ بٹل کی حدود پیڑاں گاؤں کے رہائشی سجاد نامی شخص کی معصوم بچی جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹل کی نویں جماعت کی طالبہ ہے کو ملزم تنویر ولد سلمان ساکنہ سلونہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا.
ملزم تنویر کیری ڈبہ کا ڈرائیور ہے اور سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرتاہے ملزم طالبہ کو سکول لے جانے کے بجائے چھترپلین ٹاپ جنگل لے گیا اور وہاں پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.
ملزم نے اس کی برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور دھمکی دی کہ کسی کو بتا دیا تو یہ ویڈیو نیٹ پر اپلوڈ کر دے گا بچی نے واپس گھر آ کر سب کو بتا دیا جس پر بچی کی والدہ نے تھانہ بٹل میں رپورٹ درج کروائی.
ڈی پی او مانسہرہ زیب اللّٰہ خان اور ڈی ایس پی سرکل شنکیاری راجہ محبوب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ بٹل پولیس کو ملزم کی جلد گرفتار ی کی ھدایات جاری کیں پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا.
اس واقعہ پر معززین علاقہ اور عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی مگر پولیس کی بروقت کارروائی پر عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے، ڈاکٹر ظہیر خان حاجی ریاض زاہد شاہ اور دیگر ملزم کی بروقت گرفتاری کی خبر سن کر تھانہ پہنچ گئے.
لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت تھانہ بٹل کے ایس ایچ او قاضی ماجد نسیم اور بلال کو زبردست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر پولیس اسی طرح اپنی زمہ داریاں نبھاے تو جراہم کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکتا ہے.
Comments are closed.