نور بخاری نے ماہرہ خان کو ذہنی دباؤ سے نکلنے کا راستہ دکھا دیا
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سپر سٹار ماہرہ خان کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتا دیا۔
گزشتہ دنوں ماہرہ خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کی ریلیز کے بعد ان پر پاکستان اور بھارت دونوں اطراف کے عوام کا پریشر تھا جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں، 6 سال سے وہ ذہنی دباؤ سے چھٹکارے کی ادویات لے رہی ہیں۔
ماہرہ خان کے مذکورہ انٹرویو کے ویڈیو کلپ پر نور بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے رب کی طرف لوٹ جائیں، جب انسان اللہ سے دور ہوجاتا ہے تو اس کی کیفیت ایسی ہی ہوجاتی ہے۔
نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت انسان کو اپنے رب کے بلاوے کو قبول کرنا چاہیے اور اپنا راستہ تبدیل کرلینا چاہیے، اللہ آپ کی تکلیف میں کمی کرے۔
Comments are closed.