نوازشریف کے پنجاب میں بجلی سستی اعلان کے بعد نیا انکشاف،200 یونٹس پر ریلیف نہیں ملے گا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: نوازشریف کے پنجاب میں بجلی سستی اعلان کے بعد نیا انکشاف،200 یونٹس پر ریلیف نہیں ملے گا ، صرف 2 ماہ کا ریلیف بھی 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والوں تک محدود کر دیا گیا.
اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے یہ وضاحت کئے بغیر بجلی صارفین کو 500 یونٹس تک 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا اب پتہ چلا ہے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کو 14 روپے یونٹس والا ریلیف نہیں ملے گا اور ان کو پورا بل ادا کرنا ہوگا.
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے دو دن پہلے ہی اپنی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے.
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔
رکن قومی اسمبلی نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے 2 ماہ کیلئے ریلیف کا اعلان کیا گیا بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا.
Comments are closed.