نسیم شاہ کا پی ایس ایل گیارویں ایڈیشن کا سفرتمام، ایونٹ سے آوٹ ہوگئے
فوٹو : فائل
لاہور: فاسٹ باولر نسیم شاہ کا پی ایس ایل گیارویں ایڈیشن کا سفرتمام، ایونٹ سے آوٹ ہوگئے ہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ذرائع کے مطابق وہ بولنگ کرتے ہوئے تکلیف محسوس کرنے لگے اور میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
ٹیم انتظامیہ نے نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اسٹار کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
نسیم شاہ کو مریم نواز سے متعلق ٹویٹ مہنگا پڑا، معافی مسترد ، 2 کروڑ روپے جرمانہ
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔
نسیم شاہ پی ایس ایل کے گیارویں ایڈیشن کے آغاز سے ہی خبروں میں آگئے تھے جب انھوں نے ٹویٹ کیا تھا اور بعد میں انھیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.