نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

51 / 100

فائل:فوٹو
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔
چیف جسٹس نے اے اے جی سے استفسار کیا کہ ملزم کو کتنے دن کی مہلت دی جائے تاکہ وہ ضمانت لے، جس پر اے اے جی دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت کو جو مناسب لگے وہی ٹائم دے۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پی ٹی ا?ئی کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو ضمانت دے دی ہے اب کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.