نئی دہلی انتخابات، جنتا نے مودی سے بدلہ لے لیا، بی جے پی کو شرمناک شکست
ویب ڈیسک
فوٹو : ٹوئٹر
نئی دہلی:نئی دہلی انتخابات میں امتیازی قانون بنانے اور طاقت کے غرور میں ڈوبے نریندر مودی سے جنتا نے بدلہ لے لیا، بی جے پی کو ایک بار پھر شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، 70 میں سے صرف 9 نشستیں ہاتھ آئیں.
بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تیسری بار بھی شکست کا مزہ چکھایااور 70 میں سے 58 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے مودی سرکار کے غرور کو دھول چٹا دی ہے۔ ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود صرف 9 نشستیں جیت سکی۔
دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36 سیٹیں درکار ہوتی ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی نے 58 سیٹیں حاصل کر کے تیسری بار حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جیت کی خوشیاں میں مٹھائیاں بانٹیں جب کہ بی جے پی کے دفاتر میں ہُو کا عالم ہے۔ بی جے پی کی شکست کی ایک بڑی وجہ متنازع شہریت بل بھی ہے جسے مسلمانوں سمیت ملک کے سنجیدہ حلقوں نے مسترد کردیا تھا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شکست کے بعد بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ مودی کو بھی یک طرفہ فیصلے کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
Comments are closed.