میں کبھی انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی ،مومنہ اقبال
فوٹو فائل
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے جیون ساتھی کے انتخاب سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی شو میں اپنے بھائی کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔
مومنہ اقبال کا شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ایسی لڑکے سے شادی کی خواہش کرتی ہوں جو لڑائی جھگڑے والا نہ ہو اور خاموش مزاج ہو۔
شوبز انڈسٹری میں شادی کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں شادی کرنے کا یہ فائدہ ہوتا کہ آپ کے تعلقات بہت اچھے ہوتے ہیں لوگ آپکو جانتے ہیں اور بڑی سے بڑی تقریب بھی بلاکسی معاوضے کے ہوجاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب شوبز میں شادی کرنے کے نقصانات بھی ہیں جن میں یہ ہوتا کہ دونوں فریق خود کو ایک دوسرے سے خوبصورت سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں بہت ہوتی ہیں۔
اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں سب کو بھائی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں، اور میرا آخری فیصلہ ہے کہ میں کبھی انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔
Comments are closed.