میڈیا ورکرزپر ایک اور ،وار،آپ نیوز ٹی وی، بند کردیاگیا


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں ایک نیوز چینل ، آپ نیوز ٹی وی ، کو بند کردیا گیا ، سٹاف کو مالکان کی طرف سے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چینل آج ہی یعنی 11اپریل کو آف ایئر کیا جارہاہے۔

، آپ نیوز ٹی وی ، چینل بند کرنے کا نوٹیفکیشن جس میں کارکنوں کو فارغ کرنے اور بقایا جاتا ت ادائیگی کا وعدہ کیا گیاہے ایک ای میل کے زریعے سٹاف کو بھجوایا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بیورو سے تقریباً72صحافی اور غیر صحافی ورکرز اس فیصلے سے متاثر ہوں گئے،نوٹیفکیشن میں اسی سٹاف کو بحال رکھنے کی بجائے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ موجودہ سٹاف کو ترجیح دی جائے گی۔

ملک ریاض کی طرف سے جاری ہونے والا اعلامیہ

، آپ نیوز چینل ، کے مالک و چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے ای میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز (اردوچینل) کو چلانا ممکن نہیں رہا۔

اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر آج 11 اپریل سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جارہی ہیں،انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کر دی جائیں گی۔

ای میل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہاپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کوادا کر دی جائے گی، کارکنوں کو
11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہ ے کہ چیئر مین ملک ریاض اس دوران اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے۔ جس میں آپ نیوز سے وابستہ کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان میں میڈیا پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور سیکڑوں صحافی اور میڈیا ورکرز بے روزگار ہیں جب کہ جوادارے چل رہے ہیں وہاں بھی سوائے چند اداروں کے زیادہ تر میں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔

سابق صد ر نیشنل پریس کلب شکیل احمد قرار

نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل احمد قرار نے ، آپ نیوز ٹی وی چینل کی بندش کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اپنے آپ کو تائیکون کہنے والے ملک ریاض نے دوسرے پر صحافیوں کا معاشی قتل کیاہے۔

شکیل احمد قرار کا کہنا ہے کہ سٹاف کو بھیجے گئے اعلامیہ میں جھوٹی تسلیاں دی گئی ہیں، بہتر ہوتا کہ چند ماہ تنخواہ دینے کا وعدہ کرنے کی بجائے ملک ریاض دوسرا چینل لانچ کرنے تک ، آپ نیوز کی نشریات جاری رکھتے اور میڈیا ورکرز کو بے روز گار نہ کرتے۔

سابق صدر نیشنل پریس کلب اور آزاد پینل کے سربراہ نے کہا کہ ملک ریاض پہلے ایسا ہی ایک وار روزنامہ جناح ٹھیکے پر دے کر چکے ہیں تب بھی درجنوں کارکن بے روز گار کردیئے گئے تھے۔

شکیل احمد قرار نے ، زمینی حقائق ڈاٹ کام ، سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کی اس بحرانی کیفیت میں کئے گئے اس سفاک فیصلے کا نوٹس لیاجائے،صحافیوں کے معاشی قتل پر ہم خاموش نہیں رہیں گئے۔

انھوں نے ، آپ نیوز ٹی وی کے مالک ملک ریاض سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور ، آپ نیوز ٹی وی کے سٹاف کو تنخواہوں کا لچ دینے کی بجائے جب تک نیا چینل لانچ نہیں کرتے ، آپ نیوز کی نشریات بحال رکھی جائیں اور نیا چینل آنے پر سٹاف کو ادھرایڈ جسٹ کیاجائے۔

Comments are closed.