میری جوتی کرتی ہے آپ کے ساتھ کام ،اداکارہ علیزے کا یاسرنواز کوجواب
فوٹو : فائل
کراچی: میری جوتی کرتی ہے آپ کے ساتھ کام ،اداکارہ علیزے کا یاسرنواز کوجواب ،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔
اس سے قبل دونوں فنکار ماضی میں ڈرامہ میرا دل میرا دشمن میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم اسی دوران پیدا ہونے والے اختلافات بعد ازاں ایک طویل تنازع میں بدل گئے۔
یہ معاملہ اس وقت مزید بڑھا جب یاسر نواز نے ایک پروگرام میں علیزے شاہ پر تنقیدی تبصرے کیے، جس کے بعد علیزے شاہ نے ان پر نامناسب رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے میرے خلاف بات جاری رکھی تو میں انہیں بے نقاب کر دوں گی۔
View this post on Instagram
حال ہی میں یاسر نوازنے دیرینہ مخاصمت کے بعد علیزے شاہ کو مرکزی رول دینے کی پیشکش کی تھی یاسر نواز نے نرم مؤقف اپناتے ہوئے علیزے شاہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں دوبارہ مرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہوں گا۔
علیزہ شاہ نے اس بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر کہا ہے کہ میری جوتی کرتی ہے اب ان کے ساتھ کام۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ دیگر نے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔
Comments are closed.