مچھ میں11مزدوروں کے قتل پراحتجاج، کوئٹہ سبی روڈ بندکردی
فوٹو: سوشل میڈیا
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کے قتل پر ورثاء نے احتجاج کیا اورمظاہرین نے کوئٹہ سبی مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں ٹریفک بند کئے رکھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھ فائرنگ واقعہ کیخلاف مزدوروں کے ورثاء کی جانب سے کوئٹہ سبی شاہراہ پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے میتیں لانیوالی ایمبولینسز شاہراہ پر کھڑی کر کے سڑک بلاک کردی ۔
احتجاج کے باعث کوئٹہ سبی شاہراہ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران ہزارہ برادری کی جانب سے کان کنوں کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ کان کنوں کو نامعلوم افراد نے کان سے اغواء کرکے قریبی پہاڑی میں لے جا کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر سر میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف سی اور اداروں کو ہدایت کردی ہے کہ قاتلوں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے اس ہندو ناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کان کنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کان کنوں کا قتل ایک بزدلانہ اور غیر انسانی دہشتگردی ہے۔
واضح رہے کہ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے جس میں سے کئی کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ حملے میں 11 کان کان جان بحق ہو چکے ہیں۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔
Comments are closed.