منہ اور چہرہ ڈھانپ لیں،سعودی عرب میں آگاہی مہم

ریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وبا کے دنوں میں عوام الناس کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کئی آگاہی مہم اور پروگرام شروع کیے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ کے چہرے پر آنکھوں کا نمایاں رہنا کافی ہے،انہی میں ایک نئی مہم، آنکھیں ہی کافی ہیں، کے سلوگن کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ کے چہرے پر آنکھوں کا نمایاں رہنا کافی ہے۔ چہرے کے باقی حصے کو آپ وبا سے بچانے کے لیے ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔

اس مہم کا اولین مقصد کورونا کی وبا سے شہریوں کو بچانا اور ان میں ماسک پہننے کے لیے رضاکارانہ طور پر شعور پروان چڑھانا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھرسے باہر قدم رکھتے ہی ہر شہری کو اپنے چہرے کو ڈھانپ لینا چاہیے۔

چہرے کو میڈیکل ماسک، کپڑے کے ماسک یا کسی رومال کے ذریعے اچھی طرح ڈھانپا ضروری ہے اور چہرے کو ڈھانپتے ہوئے منہ اور ناک کو چھپانا ضروری ہے۔

اس رضاکارانہ مہم کو شہریوں میں عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مختلف مصنوعات کے ذریعے بھی مشتہر کیا گیا ہے۔جبکہ مملکت بھر کی اہم شاہراہوں پر ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے مہم کی تشہیر کی جا رہی ہے

Comments are closed.