ملیرپولیس کی تحویل سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا ملزم فرار، 5 اہلکار گرفتار
کراچی: ملیرپولیس کی تحویل سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا ملزم فرار، 5 اہلکار گرفتار ، ملزم شاکر کو عزیز بھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا.
گرفتاری کے بعد ملزم کو ملیر کینٹ انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، ملزم کو کورٹ سے ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے واپس لایا جارہا تھا.
ملزم شاکر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 16 نومبر کو 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی، ذرائع کے مطابق غلفت برتنے پر ایک سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.
ادھر کراچی کے ایک اور علاقے شیر شاہ میں مسجد کے چندے کے باکس سے پیسے چوری کر لئے گئے، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی.
ویڈیو میں شیر شاہ جامعہ مسجد عثمانیہ کے گیٹ پر لگے چندہ بکس کو چور کو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے آہنی راڈ سے بکس کا تالہ توڑا اور چندہ بکس سے پیسے نکال کر فرار ہوگیا.
Comments are closed.