ملک کے بالائی علاقوں میں سردہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری متوقع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم آج مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود،ابر آلود رہنے کے علاوہ شام،رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود،ابر آلود رہنے کے علاوہ شام،رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 00سے 02اور زیادہ سے زیادہ 15سے17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،اسکردو منفی 06،کا لام ، استورمنفی05 ،گوپس منفی 04، قلات،بگروٹ ،گلگت منفی03 ، سری نگر اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.