ملائیشیا میں22 سالہ نوجوان نے 48 سالہ سابق ٹیچر سے شادی کرلی

47 / 100

فوٹو

کوالا لمپور: ملائیشیا میں22 سالہ طالبعلم نے 48 سالہ اپنی سابق  ٹیچرکو جیون ساتھی بنا لیا۔

ملائیشیا میں اس وقت ایک نوجوان سے اپنی استانی کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں جن کے درمیان کم ازکم 26 سال کا فرق ہے۔

محمد دانیال احمد علی نے اپنی مستقبل کی دلہن، جمیلہ محمد سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے۔ 2016 میں جمیلہ نے انہیں پڑھایا تھا۔

دانیال اس وقت آٹھویں جماعت میں تھے اور جمیلہ نے ایک سال تک انہیں قومی زبان ’ملائے‘ کا مضمون پڑھایا تھا۔ وہ اپنی استانی کی شفقت، توجہ اور تدریس کے طریقے سے بہت متاثر ہوئے لیکن ان کے دل میں اب بھی استاد اور شاگرد کے جذبات ہی تھے۔

22 سالہ طالبعلم نے اپنے 48 سالہ استانی سے شادی کرلی۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

اس کے بعد وہ نویں جماعت میں چلے گئے اور یوں جمیلہ نے اسے صرف ایک سال تک ہی پڑھایا۔ تاہم ایک ہی اسکول میں ہونے کے وجہ سے استانی سے علیک سلیک کرتے رہے۔ پھر دسویں جماعت میں جمیلہ نے ان کی تاریخِ پیدائش یاد رکھتے ہوئے انہیں سالگرہ مبارک کہا۔ اس کے بعد محمد دانیال جمیلہ سے قریب ہوتے گئے شادی کا اظہار کیا تو جمیلہ نے عمر کے فرق کے وجہ سے مسترد کردیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جمیلہ 2007 میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد کام پر توجہ رکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن دانیال کے بار بار کے اصرار پر ان کا دل موم ہوگیا اور جمیلہ نے شادی کی حامی بھرلی۔

اس کے بعد محمد دانیال اور جمیلہ 2021 کی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تاہم ان کی داستان اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

Comments are closed.