مظفر آباد،پی پی اور ن لیگ کےمقامی رہنماوکارکن تحریک انصاف میں شامل
مظفرآباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم کانفرنس، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درجنوں مقامی رہنما اور کارکنوں نے راجہ منصور خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس حوالے سے مظفرآباد کے گاؤں کتھیلی کھاوڑہ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پالیسیوں سے نالاں افراد نے پارٹیاں چھوڑنے کا اعلان کیا.
اس موقع پر راجہ منصور خان نے کہا کے ہم اجتماعی طور پر اپنے بزرگ سیاسی حریفوں سے درخواست کرتے ہیں کے اب آپ کی ریٹائرمنٹ کی عمر ہے، حلقے کی عوام آپکی پنتالیس سالہ پارٹنرشپ سے تنگ آئی ہوئی ہے.
انھوں نے کہا ہم آپ کو باعزت رخصت کر کے حلقے کی عوام کے لیے واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ کھاوڑہ میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے۔ راجہ منصور خان نے حاجی شفیق کو کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔
شامل ہونے والوں میں آرمی ریٹائیرڈ عبدالعزیز مغل، حاجی حیدر زمان مغل، ظہیر خان، نصیر عزیز مغل، توصیف مغل، زوہیب مغل، عبدالحمید قریشی فیملی سمیت ، تسلیم قریشی نعیم قریشی فیملی سمیت، فیاض کیانی فیملی سمیت، رضوان کیانی فیملی سمیت، خلیل ھاشمی فیملی شامل ہیں.
زوہیب عباسی فیملی سمیت، عطا محمد عباسی فیملی سمیت، شعیب عباسی فیملی سمیت، شوکت مغل، ظہیر مغل، صداقت مغل، سدھیر مغل، شہباز بشیر مغل، جہانگیر مغل، حمزہ قریشی،واجد علی چوہدری، علی قریشی، سجاد مغل، یامین مغل اور معین خان مغل بھی پی۔ٹی۔آئی میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر حاجی شفیق قریشی صاحب، آصم مرزا رہنما یوتھ ونگ پی ٹی آئی ،عطا محمد عباسی، زہیب عباسی، مظہر کاظمی، صداقت عباسی، راجہ رمیض رہنما یوتھ ونگ اور امید کھاوڑہ راجہ منصور علی خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے بھی خطاب کیا.
Comments are closed.