مشہد میں امام رضا کے مزار میں 2 عالم دین قتل کر دئیے گئے
مشہد(ویب ڈیسک)ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں 2 عالم دین قتل کر دئیے گئے، مسلح شخص نے اچانک حملہ کردیا جس سے حملے میں 2 عالم دین جاں بحق ہوئے۔
تہران سے ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 عالم دین شہید ہوئے، جن میں ایک کا نام محمد اسلانی بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بعض عالم دین زخمی بھی ہوئے ہیں ، جنہیں ایک مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے اور وہ اب زیر علاج ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ علمائے کرام پر حملہ آور شخص اور اس کے 4 مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
مشہد کے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی گردانا جارہا ہے تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تصدیق کے بعد تفصیلات بتائی جائیں گی۔
ابتدائی طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق واقعہ شمالی مشرقی مقدس شہر میں آج پیش آیاہے.
Comments are closed.