مریم نواز کی پینٹنگ نہیں بکتی عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے،رابی پیر زادہ

45 / 100

فوٹو:ٹویٹر

لاہور:سابق ماڈل وادارہ رابی پیر زادہ کاکہناہے کہ مریم نواز کی پینٹنگ خریدنے کوئی نہیں آتالیکن عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے

ماڈلنگ اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ مصوری بھی کرتی ہیں اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز ان کے مداحوں کو فروخت کرکے رقم فلاحی کاموں میں استعمال کرتی ہیں۔

رابی پیر زادہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مریم نواز کی تصویر کو فائنل ٹچ دے رہی تھیں۔

 

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ دو سال ہوگئے ہیں اب تک مریم نواز کی پینٹنگ خریدنے کوئی نہیں آیا جب کہ عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ان پیٹنگز سے حاصل ہونے والی رقوم سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں۔ اس لیے اگر کوئی مریم نواز کی پینٹنگ خریدنا چاہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

اپنی اس ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کی مناسبت سے ٹوئٹر ہیش ٹیگ #جلسہ_نہیں_ریفرینڈم_ہے بھی استعمال کیا تھا۔

رابی پیر زادہ نے دو مزید ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے جو تحریک انصاف کے حق اور مسلم لیگ ن کے خلاف تھے۔

اس ٹوئٹ پر جہاں رابی پیرزادہ کو ستائش اور کچھ تنقید سننے کو ملی وہیں مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار بھی مل گیا۔

رابی پیرز ادہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ بالاآخر 2 سال کی تلاش کے بعد مریم نواز کی پینٹنگ ان کے ایک مداح نے خرید لی۔ آج لوگ عیدی لیکر جائیں گے۔ میرا آرٹ اللہ کے بندوں کی مدد کے لیے ہے۔

Comments are closed.