مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

پی سی بی

فوٹو : اے آئی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں درج تھا کہ ‘ان کے ساتھ ملکہ کی طرح کا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے؟’

بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ ہو گیا تھا اور نسیم شاہ نے وضاحت بھی کی تھی کہ جمعرات کو اُن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ بحال کرا لیا گیا تھا۔

نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس تقریب سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیہ پر کی گئی جس میں مریم نواز، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے مل رہی تھیں۔

نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہونے والی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس میں نسیم شاہ کے فینز اور کرکٹ مبصرین اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ یہ نسیم شاہ کے لیے مستقبل میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ شوکاز نوٹس ڈسپلنری فری ورک کے تحت بھیجا گیا اور یہ کہ نسیم شاہ کو جواب دائر کرنے کے لیے وقت دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ قوانین کے تحت آئندہ کیا کارروائی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق پی سی بی پیشہ ورانہ معیار، کنٹریکٹ کے تقاضوں اور کھیل کی ساکھ قائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ’راولپنڈیز‘ میں شامل ہیں، جس نے اُنھیں آٹھ کروڑ 65 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔

مریم نواز کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں پی سی بی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی تھیں اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں ان کے ہمراہ تھے.

مریم نواز کے ہمراہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں اور مریم نواز نے فرنچائز مالکان، کھلاڑیوں اور امپائرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی تھیں.

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ایکس اکاونٹ سے انھیں تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ کی گئی جسے کچھ دیر بعد حذف کر کے نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔

Comments are closed.