مرغوں کی لڑائی پر جواءکھیلنے والے 20 جواری گرفتار
ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کھلابٹ ٹاون شپ میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر پیسے لگانے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرلیا اور داو پر لگے مرغے اور رقم برآمد کرلی.
ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ علی فرمان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈیرہ چوہدری افتخار نزد تربیلہ روڈ پڈھانہ کے مقام پر کاروائی کی.
پولیس کو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی اطلاع ملی تھی. دوران چھاپہ زنئی مرغوں کی لڑائی میں مشغول 20 افراد محمد عدیل ولد جمیل سکنہ ڈھیری سکندر پور، عادل خان ولد حاجی جہانگیر سکنہ منکرائے اور دیگر کو گرفتار کیا.
ملزمان سے6 عدد مرغے، داؤ پر لگی رقم 28 ہزار 150روپے اور جامع تلاشی کے دوران 31 ہزار 100 روپے برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 6GO کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا.
Comments are closed.