ماہرہ خان کے ایفل ٹاورکے سامنے ڈانس کی ویڈ یو وائرل
پیرس(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان جہاں جاتی ہیں کوئی داستاں چھوڑ آتی ہیں اب کی بار پیرس کے ایفل ٹاو پر ڈانس کیا اور
سپر اسٹار ماہرہ خان کا جادو چل گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ایفل ٹاور کے سامنے عربی گانے پر ماہرہ نے قدم اٹھائے تو مداح دیکھتے رہ گئے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا، تاہم ڈانس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان باضابطہ رقص کیا جب کہ لبنانی ادکارہ رسمی ہاتھ ہلاتی رہی۔
پیرس فیشن ویک کے دوران بھی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔
ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کیاتھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.