لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کےسفیر مقرر
ریاض(شاہ جہاں شیرازی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں پاکستان کانیا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے جبکہ وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے.
بلال اکبر کے سفیر مقرر کئے جانے کے بعد اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے.
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے.
اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے.
Comments are closed.