لاہور قلندر نے زلمی کی چھٹی کرادی، ملتان سلطانز کیساتھ آج فائنل ہوگا

52 / 100

فوٹو : پی ایس ایل

لاہور: لاہور قلندر نے زلمی کی چھٹی کرادی، ملتان سلطانز کیساتھ آج فائنل ہوگا،لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میںپی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے 171 رنز بنائے ، محمد حارث نے شاندار 85 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر172 کا ہدف حاصل کرلیا اورفائنل میں اپنی پہلے پلے آف میں شکست کا بدلہ لینے کےلئے ملتان سلطانز کے مقابل پہنچ گئے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1636789467330801665?t=qQvRpQIu36nPmar-hb3qjQ&s=19

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹگ کا فیصلہ کیا،لیکن صائم ایوب 15 کے مجموعے پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم اور محمد حارث نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور بابر اعظم 42 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1636749137650782217?t=7dqC9AtXokEXuYc4U3GMzw&s=19

شاہین ایک بار پھر مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے اوپنر مرزا بیگ 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آخری میں سکندر رضا اور کپتان شاہین آفریدی نےجیت تک پہنچایا۔

سکندر رضا 14 گیندوں پر 23 اور شاہین آفریدی 4 گیندوں پر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 2، وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.