لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنزسے ٹھکانے لگا دیا

53 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنزسے ٹھکانے لگا دیا، یونائٹیڈ کی پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی، راشد خان نے 21 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حسن علی اور ایلکس ہیلز 18، 18 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔

رحمان اللہ گرباز 15، شاداب خان 12 اور کولن منرو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،دیگر کھلاڑیوں میں مبصر خان 3، آصف علی 7، فہیم اشرف 4، محمد وسیم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان ہاتھ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1633852243903410180?t=ZkDJ_PMsrQN-fMO9KZy-9A&s=19

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 21 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان اور حارث رؤف 2، 2 اور ڈیوڈ ویزے نے ایک شکار کیا۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 226 رنز بنا ڈالے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 57 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

کامران غلام نے 41 اور سیم بلنگز نے 32 رنز بنائے، راشد خان نے 5 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں 12، 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور ایلیمنیٹر راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، سام بلنگز، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، اور زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاداب خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، الیکس ہیلز، کولن منرو، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور فضل حق فاروقی شامل تھے۔

Comments are closed.