لاہور قلندر اور کراچی کنگز کا میچ آج شام کھیلا جائے گا
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگ لاہور قلندر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں یہ میچ شام 7بجے شروع ہوگا ، پاکستان سپر لیگ میں اب تک دونوں ٹیمیوں کے جیت کا تناسب ایک ہی ہے اور دنوں ٹیموں نے اب تک 3-3 میچز میں سے 2-2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔
اس میچ کے فاتح کا مقابلہ اگلے بڑے مرحلے میں پشاور زلمی سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کی جیت کیساتھ پوائنٹ ٹیبل پر انہیں 6 پوائنٹ حاصل ہونگے، دونوں ٹیمیں سمیٹ چکی ہیں۔
توقع ہے کہ جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی وہی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرے گی کیونکہ اب تک جتنے بھی میچز ہوئے ہیں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتی ہے اور بڑاہدف بھی حاصل کیاگیا ہے۔
کراچی کنگز کو بابراعظم کی بیٹنگ پر اعتماد حاصل ہے جب کہ دوسری طرف لاہور قلندر کی ٹیم میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے محمد حفیظ موجود ہیں۔
Comments are closed.