لاڑکانہ میں 2 سہیلیوں، لیہ میں 3 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی
لاڑکانہ، لیہ(ویب ڈیسک ) لاڑکانہ میں 2 سہیلیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیاہے جبکہ لیہ میں 9 ملزمان 3 خواتین کے ساتھ 9 ماہ تک زیادتی کرتے رہے.
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں گیارہویں جماعت کی دو طالبات کا گینگ ریپ کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ ریپ اور نازیبا وڈیوز بنانےکےالزام ميں پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ ایک متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعيت ميں تھانہ رحمت پور میں درج کیا گیا ہےجس میں لڑکیوں کی طرف سے تفصیلات شامل ہے۔
ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان دونوں سہیلیوں کی نازيبا ويڈيو بنا کر انہیں مہینوں بليک ميل کرتے رہے ہیں یہ بھی کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ نے لاڑکانہ میں ایس پی چوک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔
دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ میں خاندانی تنازعے پر بااثر خاندان نے ایک خاتون ، اس کی بیٹی اور بہو کو تقریباََ 9 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون اور اس کی دو بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی.
خاتون کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے لڑکے پر اغوا کا مقدمہ درج کر ا دیا گیا۔ برادری کے شخص نے ہمیں معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ 9 ماہ تک مجھے ، 2 بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگھوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی تھی۔
Comments are closed.