قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا بھگتنی ہوگی،روسی صدر
فائل:فوٹو
ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے خبردارکیا ہے کہ جو بھی قرآن کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ٹی اے ایس ایس“( TASS )کے مطابق پوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو نذر آتش کرے گا، اْسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں سخت قید کی سزا ہوگی۔
صدرپوٹن کا مذکورہ بالا فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ پیوٹن کا یہ بیان وولگوگراڈ شہر کی رہائشی نکیتا زوراویل کو گذشتہ ماہ ایک مسجد کے سامنے قرآن نذر آتش کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسی طرح رواں سال کے شروع میں روس نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔
Comments are closed.