فیڈرل بورڈ کے ایران،کویت، بحرین،یو اے ای میں میٹرک امتحانات ملتوی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ کے ایران،کویت، بحرین،یو اے ای میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دئیے گئے، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر ملتوی کئے تاہم بیرونِ ملک قائم دیگر تمام امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات ملتوی کئے گئے۔چاروں ممالک کے اداروں کے لئے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی روک دیا گیا۔
ملتوی شدہ امتحانی مراکز کے طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں اگر بیرونِ ملک کسی امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل سامنے آئیں تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کی نئی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حالات معمول پر آ گئے تو باقی تمام پرچے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، جہاں امتحانات ملتوی ہوئے وہ ری شیڈول ہوں گے۔
Comments are closed.