فیڈرل ایریاکوتمام میچوں میں شکست ،بلوچستان فائنل میں
اسلام آباد (زمینی حقائق )پاکستان کپ 2019کے نو یں بلوچستان نے فیڈرل ایریا کو23رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بلوچستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست جبکہ فیڈرل ایریا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ 2019کے نویں روزفیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیڈرل ایریا کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلوچستان کی ٹیم مقررہ49اوورز میں289رنز بناکر آوٹ ہو گئی ،علی عمران اور عمر اکمل نے77,77رنزجبکہ اسد شفیق نے 72رنز بنائے۔فیڈرل ایریا کی جانب سے صدف حسین نے 46رنز کے عوض4،خرم شہزاد نے دو جبکہ بلال آصف،محمد نواز اور اسد آفریدی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں فیڈرل ایریا کی ٹیم46.1اوورز میں266رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور23رنز سے میچ ہار گئی،فیڈرل ایریا کے محمد رضوان نے 76،احمد شہزاد نے 44،سعود شکیل نے 40،اسرار اللہ نے31اور ہلال منصور نے 22رنز بنائے۔
بلوچستان کی طرف سے عماد بٹ نے45رنز کے عوض3،عمر خان اورتاج ولی نے دو،دو جبکہ اسد شفیق،علی عمران اور غلام مدثر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔بلوچستان کے علی عمران کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
Comments are closed.