فیملی کورٹ کے باہر وکیل کی گاڑی میں توڑ پھوڑ، بیٹری بھی چوری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیملی کورٹ کے باہر وکیل کی گاڑی میں توڑ پھوڑ، بیٹری بھی چوری کر لی گئی، واقعہ کی تھانہ رمنا جی الیون میں ایف آئی آر درج کر لی گئی.
یہ واقعہ دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں فیملی کورٹ کے باہر دن دیہاڑے پیش آیا، جہاں جاوید خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جاپانی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ عدالتی اوقات کار کے دوران پیش آیاجب وکیل جاوید ایڈووکیٹ اپنے پیشہ ورانہ امور کے سلسلہ میں عدالت میں گئے ہوئے تھے جب واپس پہنچے تو گاڑی کی بیٹری غائب اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی.
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس واردات کا مقدمہ یکم اپریل 2026 کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا گزشتہ دو دنوں میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی نہ نامعلوم ملزم کا کوئی سراغ مل سکا ہے.
Comments are closed.