فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے تقرر کی منظوری

اعلامیہ جاری

فوٹو : فائل

اسلام آباد : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے تقرر کی منظوری دے دی گئی، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقرر کیلئے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی.

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے لیےایوان صدربھجوائی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی ہے۔

اسی طرح صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے ائیر چیف کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔

Comments are closed.