رضوان اور فواد کی مزاحمت کے باوجود پاکستان پہلا ٹیسٹ ہار گیا
فوٹو : آئی سی سی
ماؤنٹ منگنوئی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ سنبھل کر پھر لڑکھڑا گئی 251 پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں.
کپتان محمد رضوان اور فواد عالم کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ کپتان کے 60 رنز پر آؤٹ ہونے پر ہوا، بعد میں فواد بھی باونسر ہک کرنے کی کوشش میں 102 پر آوٹ ہوگئے، یاسر شاہ 5 بالز کے مہمان ثابت ہوئے.
پاکستان کو ٹیسٹ میچ برابر کرنے کیلئے 12 اوورز کھیلنے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو 3 وکٹیں درکار تھیں ، پہلےفہیم اشرف19 پر آوٹ ہوئے پھرمحمد عباس ایک پر چلتے بنے.
شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کیوی بولرز کے حملے ٹالتے رہے۔آخر میں پاکستان کو شکست ٹالنے کیلیے مزید 5 اوورز کھیلنا تھے، بالآخر نسیم شاہ(1)کی ہمت جواب دے گئی، مچل سینٹنر نے ان کا شکار کیا، پاکستان 271 پر آوٹ ہوگیا شاہین شاہ 8 پر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ نےپہلا ٹیسٹ 101 رنز سے جیت لیا ۔
ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم نے اس سے قبل دوسری اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر215 رنز بنا لئے ہیں۔ آج پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جنہوں نے 38 رنز اسکور کئے۔
کھیل کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 71 رنز بنا لیے تھے پانچویں روز اظہر علی صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد آوٹ ہوئے۔
پانچوں دن کا جب دوسرا سیشن ختم ہوا تو فواد عالم 94 اور محمد رضوان 45 رنز پر ناٹ آوٹ تھے اور امید پیدا ہو چلی ہے کہ پاکستان میچ بچا سکتا ہے.
اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے431 رنز بنائےتھےجس کے جواب میں پاکستان نے239 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز180 رنز پر ڈکلیئر کی تھی۔
Comments are closed.