فضل الرحمان کا صدر کیجانب سے مدارس بل پر دستخط نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کا صدر کیجانب سے مدارس بل پر دستخط نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا.
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنے اور انہیں منانے کیلیے جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے.
ملاقات میں جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔
ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے تاہم راجہ پرویز اشرف اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کی
چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی.
بلاول، فضل الرحمان ملاقات میں سیاسی امور، مدارس کی رجسٹریشن پر بات چیت جبکہ جے یو آئی سربراہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو بھی کی.
ملاقات میں جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے.
Comments are closed.