پاکستان نے 10 وکٹوں سے ہرا کر بھارت کو آوٹ کلاس کر دیا

50 / 100

فوٹو: روئٹر فائل 

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا کر آؤٹ کلاس کر دیا. 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف  دیا تھا ۔

پاکستان کے اوپنرز نے بغیر آوٹ ہوئے مطلوبہ ہدف 17.5 اوور میں حاصل کر لیا، رضوان نے 55 بالز پر 79 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

بہترین باولنگ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

بھارت کے روہت شرما صفر رنز پر جبکہ کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے اس وقت بھارتی بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور کھل کر نہ کھیل سکے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو وکٹ کے پیچھے رضوان کے ہاتھوں آؤٹ کیا اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی۔

بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے کو بڑا شاٹ کو کھیلنے کی کوشش میں انھیں ہی کیچ دے بیٹھے.

اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز بناسکے،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیایا. 

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلانے کا فیصلہ کیاہے اور اعلان کردہ ٹیم میں سے حیدر علی کو بارہواں کھلاڑی بنایاگیا ہے۔


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ میں فائنل سے قبل ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اب تک ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے تاہم 2017چمپئن ٹرافی میں اسی طرح کی کنڈیشنز میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے180رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

پاک بھارت ٹاکراپاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہوگا اور دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جوٹیم پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو وہی بہتر کارکردگی دکھا سکے گی۔

آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہے، کرکٹ کے ماہرین اس مقابلے پر محتاط تبصرے کررہے ہیں کیونکہ پاک بھارت میچ کی سمت تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ پاک بھارت میچ میں ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔

پاکستانی کپتان کا کہناہے کہ ہمارے لئے پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں اور ماضی قریب میں اپنی کارکردگی لوہا منوا چکے ہیں ان کے سامنے بیٹرز کو مشکلات ہوں گی۔

دوسری طرف بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے ہ
ان کا کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا۔

ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے،پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان پہلے کر دیاہے ان میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث روف شامل ہیں۔

پاکستان کے روائتی حریف بھارت نے ابھی تک پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیاہے اور یہ میچ سے قبل کیا جائے گا،دونوں ٹیموں کے بڑے ٹاکرے کیلئے دنوں ممالک میں شائقین نے بڑی اسکرینیں لگانے کااہتمام کیاہے۔

پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اوروزیراعظم عمران خان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی،انھوں نے کہاکہ قومی ٹیم کیلئے
دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے، ان شاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

ملک بھر میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینیں لگائی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایف نائن پارک میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا،جہاں شائقین کرکٹ فری انٹری کے ساتھ بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا جب کہ بعض شہروں میں سینما ہالز میں بھی میچ دکھانے کا اہتمام کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Comments are closed.