عمر بڑھنے کے ساتھ ہر فرد کے بالوں کی رنگت کیوں بدل جاتی ہے

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: عمر بڑھنے کے ساتھ ہر فرد کے بالوں کی رنگت بدل جاتی ہے مگر ایسا ہوتا کیوں ہے یہ بات اب تک واضح نہیں تھی۔تحقیق میں دریافت کیاگیا کہ بالوں کی معمول کی نشوونما کے دوران خلیات بالوں کی جڑوں میں موجود مختلف خانوں میں منتقل ہوتے رہتے ہیں اور ان کے اندر یہ بالوں کی رنگت بحال رکھنے والے خلیات کو متحرک کرتے ہیں۔

مگر اب سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت کرلیا ہے، جس سے بالوں کی سفیدی کو روکنے یا ریورس کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ایسے مخصوص اسٹیم سیلز جو متعدد اقسام کے خلیات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان میں بالوں کی جڑوں میں یہاں سے وہاں منتقل ہونے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے، مگر عمر بڑھنے سے یہ صلاحیت ختم ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ بالوں کی سفیدی کی شکل میں نکلتا ہے۔

امریکا کے نیویارک یونیورسٹی گروسمین اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق میں چوہوں کی جِلد میں موجود melanocyte نامی اسٹیم سیلز پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جن کو انسانوں میں بھی دریافت کیا جا چکا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی ہوتا ہے جس سے بالوں کی سفیدی کی روک تھام یا اسے ریورس کرنے کا ممکنہ دروازہ بھی کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے میکنزم کی دریافت سے یہ امکان سامنے آیا ہے کہ انسانوں میں بھی melanocyte اسٹیم سیلز بھی اسی جگہ موجود ہو سکتے ہیں، اگر ایسا ہے تو انسانی بالوں کو سفید ہونے سے روکنے یا اسے ریورس کرنا ممکن ہو سکتا ہے، بس ایک جگہ رک جانے والے خلیات کو حرکت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہوگی۔

تحقیق میں دریافت کیاگیا کہ بالوں کی معمول کی نشوونما کے دوران خلیات بالوں کی جڑوں میں موجود مختلف خانوں میں منتقل ہوتے رہتے ہیں اور ان کے اندر یہ بالوں کی رنگت بحال رکھنے والے خلیات کو متحرک کرتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پورے عمل کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ یہ اسٹیم سیلز کس جگہ پر موجود ہیں، بالوں کی عمر بڑھنے، گرنے اور دوبارہ نکلنے کے عمل کے نتیجے میں یہ خلیات ایک جگہ پھنس کر رہ جاتے ہیں اوریہی ممکنہ عمل بالوں کی گہری رنگت سے محرومی اور انہیں سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔

Comments are closed.